تہران نے  خطے میں امن  قائم کرنے کے لیے وزیراعظم  کی کاوشوں کو سراہا ہے، دفتر خارجہ

198

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کا دورہ ایران کا مقصد خلیج کی صورتحال پر تبادلہ خیال  اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنا ہے جبکہ تہران کی قیادت نے امن وامان کے لیے وزیراعظم  کی کاوشوں کوبھی سراہا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورہ پر ایران گئے ہے جبکہ آج سعودی عرب  روانہ ہونگے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقات کی  جس میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد  تہران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کو ختم  کرکے خطے میں امن کو بہال کرنا ہے  ۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے ایران قیادت کو واضح کردیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا چا نچہ پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال  نہیں ہوگی۔ایرانی وفد نے  بھی خطے میں  کشیدگی کو کم کرنے اور امن وامان کے لیے وزیراعظم  کی کاوشوں کو سراہا ہے۔