رہنما جے یو آئی مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت معطل

84

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی اور انہیں امیر ضلع مانسہرہ کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی رکنیت پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے معطل ہوئی۔جے یو آئی (ف) کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاالرحمان نے بھی مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت سے خارج ہونے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہماری جماعت کا اندرونی مسئلہ ہے اور یہ فیصلہ صوبائی مجلس عاملہ کی مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے۔مفتی کفایت اللہ نے اپنی معطلی اور پارٹی سے اخراج کی خبر پر کہا ہے کہ مجھے اپنی معطلی کا علم نہیں، جیسے ہی باضابطہ نوٹس ملے گا تو جواب دوں گا۔