گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز ہوگیا

369

گوادر کی بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہو گئی ہے۔

منگل  کے روز ڈیالا فنافوٹی نامی بحری جہاز دبئی  کی بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے کر گوادر کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا جہاں چینی کمپنی اور پاکستانی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

اس سے قبل افغان تجارتی راہداری کا سامان کراچی کی بندرگاہ کے ذریعے لایا جاتا تھا۔ دو کنٹینرز میں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد گوادر سے بذریعہ سی پیک روٹ سے افغانستان روانہ کیا جائےگا۔