اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری

214

لاہور: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے حکم پر ضلعی حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ، ایچ بلاک 7 میں موجود اسحاق دار کا گھر، جو کہ 12 کمروں پر مشتمل ہے اور 4 کنال 17 مرلے کا ہے، کی قیمت ضلعی حکومت نے 18 کروڑ تیس لاکھ مقرر کی ہے۔ نیلامی کے لئے بولی جنوری کے آخری ہفتے میں لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں نیب کے خلاف اسحاق دار کی درکواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی جائداد نیلام ہوگی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اسحاق دار کی اہلیہ جائداد کے تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہیں۔