یاسمین راشد کی پریس کانفرنس پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

184

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دباؤ پر کی گئی پریس کانفرنس قابل افسوس ہے ۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں بورڈ نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج تجویز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  سابق وزیر اعظم نواز شریف کا آج بھی ریبیو ڈیم پی ای ٹی سکین ہوا ہے، نواز شریف کی رپورٹ موجود ہونے کے باجود سیاسی تماشا کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر اب ترس آتا ہے۔