اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی واطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت 12 رکنی بورڈ پر مشتمل ہوگا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔