لاہور: برطانوی ڈاکٹر نے نواز شریف کے میڈیکل گراؤنڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مکمل صحتیابی تک لندن میں ہی زیرعلاج رہنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطہ ویب سائیٹ ٹیوٹر پر برطانوی ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ شائع کی ہے ۔
Former PM #NawazSharif’s LATEST medical report along with copies of Rubidium Cardiac PET-CT Scan, Echocardiogram & Holter Analysis were submitted this morning at 06:37 AM London, UK (GMT) to the Government authorities & sent directly to the concerned Minister & officials as well. pic.twitter.com/iMOPY9IeY2
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) January 14, 2020
اس رپورٹ میں نوز شریف کے پلیٹ لیٹس تعداد کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے ماہرین ڈاکٹرز کا پینل کام کر رہا ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم کی مکمل طور پر صحتیابی تک انہیں لندن میں ہی علاج پزیر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب نواز شریف کی رپورٹ فاقی حکومت کو بھی ارسال کی گئی ہے۔رپورٹ میں نوز شریف کو فوری انجیوگرافی کرانے کا مشورہ دیا گیا ہےجبکہ انجیو گرافی کو فوری نہ کیا گیا تو دل کے دورے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔