وازارت سے علیٖحدگی ،متحدہ کی جانب سے وسیم اختر کو نیب ریفرنس سے بچانے کی کوشش

171

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ نے وسیم اختر کے خلاف متوقع نیب ریفرنس رکوانے کے لیے وفاقی حکومت پر دباﺅ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا،نیب نے فروری میںمیئر کراچی کے خلاف اربوں روپے کی خردبرد کے 3 ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،باخبر ذرائع کا دعوی ہے کہ میئر کراچی کے خلاف بدعنوانی کی شکایات پر تفتیش کے دوران نیب اہم شواہد حاصل کرلیے یہ شواہد تفتیش کے دوران گرفتار کیے گئے سرکاری افسران کی جانب سے فراہم کیے گئے ۔جس کی روشنی میں نیب نے میئر کراچی کے خلاف احتساب عدالت میں 3ریفرنسز دائرکرنے کا فیصلہ کیاہے زرائع کا مزید بتاناہے کہ نیب کراچی فروری کے پہلے ہفتے میں چیئرمین نیب جسٹس رٹائرڈ جاوید اقبال سے میئر کراچی کی گرفتاری کی حتمی منظوری لیتا ، جب کہ میئر کراچی کیگرفتاری مارچ کی جانی تھی کرکے تین ریفرینس دائر ہونے تھے، تاہم متحدہ قومی موومنٹ نے ساری صورتحال کا اندازہ لگالیا جس کے بعدان کی وفاقی حکومت کو نیب نیب کی کارروائی رکوانے کے لیے دباﺅ میںلینے کا فیصلہ کیاگیا
ایم کیو ایم نے کچھ روز قبل ایک اہم اجلاس میں میئر کی گرفتاری رکوانے کیلئے یہ وزارت سے علیحدگی کا کارڈ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اس فیصلے میںمرکزی کردار عامر خان، کنور نوید جمیل ، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار نے ادا کیا،ان کا خیال تھا میئر کراچی کرپشن پر گرفتار ہوئے تو آئندہ بلدیاتی الیکشن میں متحدہ دوبارہ میئر شپ حاصل کرنے میں ناکام ہو جائے گی متحدہ وزیر اعظم عمران خان کو دباﺅ میں لاکر میئر کراچی کی گرفتاری رکوانا چاہتی ہے اور ،اگر عمران خان دباﺅ میں نہ آئے اور میئر کراچی کی گرفتاری ہوگئی تو ایم کیو ایم وفاقی حکومت پر وزارت چھوڑنے کی بنائ پر انتقامی کارروائی کا الزام لگائے گی