شہر قائد میں محکمہ فائر بریگیڈ کو 8 روز سے ڈیزل کی فراہمی بند ہونےکی وجہ سے شہر میں فائر اْپریشن معطل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں قائم 5 فائر اسٹیشنز کے ریسکیو آپریشن 8 روز سےبند ہیں،ناظم آباد، کورنگی بلدیہ، بولٹن مارکیٹ اور سوک سینٹر کے اسٹیشنز پر برائے نام ڈیزل کی موجودگی سے فائر بریگیڈ کی ریسکیو آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
فائر اسٹیشن بند ہونے سے کسی بھی ناخوش گوار واقع میں جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے۔