پشاور: پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 10افرادزخمی

115

پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے کارخانو پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے ،ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ مواد سے کیا گیا ہے۔اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک نے کہا کہ دھماکا دستی بم کا تھا ۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق زخمیوں میں 5 خواتین شامل ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایک ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔