کوئٹہ ،کرنٹ لگے سے کانکن جاں بحق

91

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کی کان میں کرنٹ لگنے سے کانکن جاں بحق ہو گیا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے مقامی کوئلہ کان میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کانکن محبوب خان ولد راز محمد جاں بحق ہوا ۔ جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ جاں بحق مزدورکا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے ۔