آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو برف باری سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے برفباری سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاک فوج کو متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
برف باری سے متاثرہ علاقے شاردہ ،سرگن ،بکوالی، تربت میں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش اور برف باری سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سرگن میں برفانی تودہ گرنے سے کئی افراد لاپتا اور 52 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔