اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ اور جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نام ڈالنے سے متعلق سفارش سرکولیشن سمری کے ذریعے منظور کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ اور میاں جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جبکہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چودہری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔
خیال رہے کہ نیب جاوید لطیف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔