عمران صاحب کبھی 14 فیصد کی تاریخی مہنگائی کا بھی نوٹس لیں،مریم اورنگزیب

224

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کبھی 14 فیصد کی تاریخی مہنگائی اور 2.5 فیصد شرح ترقی کا نوٹس بھی لیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے کے حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب جن رپورٹس پر سیاسی تماشہ کیا گیا ہے، وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی 14 فیصد کی تاریخی مہنگائی اور 2.5 فیصد شرح ترقی کا نوٹس بھی لیں، کبھی گیس میں 250 فیصد اور بجلی میں 150 فیصد اضافہ کا بھی نوٹس لیں۔