لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گیئں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل رپورٹس نواز شریف کے وکیل نےعدالت میں جمع کرائیں جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تاحال ناساز ہے۔ سرجری کی ضرورت ہے اور نواز شریف کی حالت بہتر ہونے تک سرجری ممکن نہیں ہے۔
نواز شریف کی رپورٹس 19 دسمبر، 23 دسمبر اور 13 جنوری کو کرائے گئے ٹیسٹوں پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمانت میں توسیع کے معاملے پر نواز شریف کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میڈیکل رپورٹس کا میڈیکل بورڈ کی جانب سے جائزہ لینے کے بعد ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔