نئے نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی ،سندھ حکومت کو وفاق سے درکار تعاوں نہ ملنے کا امکاں

404

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نئے آئی جی سندھ کے لیے غلام قادر تھبیوکا نام سرفہرست آگیا ، تاہم نئے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے سندھ حکومت کووفاق درکار ملنے کے لیے مشکلات کا سامناہے سندھ کابینہ کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر سیدکلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری کے صوبائی حکومت نے آئی جی سندھ کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہےِ، جن میں مشتاق مہر،کامران فضل،ڈاکٹرجیمل اورغلام قادرتھیبوکے نام شامل ہیں،تاہم صوبائی کابینہ کی اکثریت نے آئی جی کے عہدے کے لیے غلام قادر تھبیو کے نام پر رائے دی ،تاہم صوبائی کابینہ نے نئے آئی جی کاحتمی اختیار وزیراعلی سندھ کودیا،سندھ باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ تینوں پولیس افسران کو پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے علاوہ پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماﺅںکا بھی اعتماد حاصل ہے، واضح رہے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی سندھ کے سابق آئی جی اے ڈی خواجہ اورموجود آئی جی سیدکلیم امام سے تعلقات تناﺅکا شکار رہے،اے ڈی خواجہ کوایک مرتبہ سندھ حکومت نے ان کے عہدے کی تعیناتی کی مدت سے ختم ہونے قبل ہٹانے میں کامیاب ہو گئی تاہم وفاقی حکومت کی مداخلت اورایک عدالتی حکم پر وہ دوبارہ آئی جی سندھ کے عہدے پر بحال ہو گئے تھے ان کے بعد آنے والے آئی جی کے تعلقات بھی ذیادہ خوشگوار نہیں رہے، چند پولیس افسران کے تبادلوں کے معاملے پر سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کئی بار آمنے سامنے آئے، دسمبر میں آئی جی سندھ کلیم امام نے چند افسران کو صوبہ بدر کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان فیصلوں نے پولیس کے مورال اور آئی جی کی کمانڈ کو کم زور کیا ہے،آئی جی کلیم امام سندھ حکومت کے احکامات کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور افسران کے تبادلے کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے افسران کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا تھا،دوسری طرف باخبر ذرائع کا دعوی ہے صوبائی حکومت کو آئی جی سندہ کی تبدیلی کے لیے وفاق حکومت کی جانب سے فوری تعاوں ملنے کا امکان کم ہے اس کو اپنی مرضی اورپسندکا آئی جی لانے کے لیے سخت مزاحمت کا سامناکرنا پڑے گاواضح رہے کہ سندھ میں پولیسنگ ایکٹ کے تحت آئی جی پولیس کی تقرری 3 سال کی مدت کے لیے ہے، آئی جی سندھ پولیس کی تبدیلی کے لیے پبلک سیفٹی کمیشن کی تحریری سفارشات ضروری ہیں، مروجہ ایکٹ کے تحت صوبائی اور وفاقی حکومت باہمی مشاورت سے آئی جی سندھ کو قبل ازوقت تبدیل کرسکتے ہیں