منفی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیاجائے،پشاورہائیکورٹ

58

پشاور(اے پی پی )پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستانی شہری افغانستان میں ٹرے میں ٹافیاں بھی نہیں بھیج سکتے اگرکوئی پاکستانی منشیات کیس میں گرفتارہوتاہے توفوری ڈی پورٹ کردیاجاتاہے ،انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ آپ منشیات قانون میں ترامیم کرکے منفی سرگرمیوںمیں ملوث غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کریں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عمر فاروق نے عدالت کوبتایاکہ مرتکب ملزم سے 40 گرام آئیس برآمد کی گئی ، ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے ،چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے استفسارکیاکہ اے جی صاحب 40 گرام نہیں ہے ایف آئی آر میں 20 گرام ہے ، ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے تو منشیات قانون میں ترمیم کریں اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کریں۔