ماضی کی حکومتوں نے بلوچ عوام سے معافیوں کے سوا کچھ نہیں کیا ہے،پرویز خٹک

59

کوئٹہ ( آن لائن )حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ووفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچ عوام سے معافیوں کے سواکچھ نہیں کیا ہے ،وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے عوامی اسکیمیں شامل کریں گے، بلوچستان کوٹے پر جلد عملدرآمد اورسی پیک سے بلوچستان مستفید ہوگا ۔ ان خیالات کااظہارمذاکراتی ٹیم کے سربراہ ووفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کاوزیراعظم سیکرٹریٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی ملاقات میں مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک ،جہانگیر ترین،ارباب شہزاد شریک تھے اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے جنرل سیکرٹری وسینیٹر منظور کاکڑ ،سینیٹر نصیب اللہ کاکڑ،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی،رکن قومی اسمبلی ثنا جمالی، احسان اللہ ریکی،روبینہ عرفان شریک تھے۔ 29جنوری کو دوبارہ اسلام آباد میں تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے قیادت کے درمیان ملاقات ہوگی ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر اورارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ہردور حکومت نے پسماندہ رکھا ہے اور وفاق میں بلوچستان کی کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے اور بے روزگاری عروج پر ہے ، مختلف محکموں میں بورڈ آف گورننس کے پوسٹوں پر کوئٹہ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے ۔اغبرگ، چاغی،نوکنڈی گیس پلانٹ پر بات چیت ہوئی اور دیگر منصوبوں پر بھی غور غوض کیاگیا پاکستان تحریک انصاف نے بی اے پی کے تمام تحفظات دور کر دیے اور کہا کہ 29جنوری کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پربھی غور کیا جائے گا۔