کوئٹہ ،سمندری طوفان سے متاثرہ ماہی گیروں میں امدادی چیک تقسیم

65

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)ر واں ماہ دو جنوری کو گوادر کے سمندری حدود میں تیز ہواؤں اور طوفان کے باعث گوادر کے ماہی گیروں کا شدید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ماہی سمندری طوفان کے باعث ماہی گیروں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر گوادر آفس میں ماہی گیروں میں چیک تقسیم کیے گئے۔ سمندری طوفان میں ماہی گیروں کی 37 کشتیاں ٹوٹ کر سمندر برد ہوگئی تھیں۔ ماہی گیروں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ماہی گیروں کے لیے ڈھائی کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی حکومت بلوچستان کی جانب سے متاثرہ ماہی گیروں کو فراہم کردہ مالی امداد کی رقم زیادہ سے زیادہ گیارہ لاکھ اور کم سے کم پچیس ہزار روپے رکھی گئی ماہی گیروں میں امدادی رقم ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن محمد وسیم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر یعقوب بزنجو نے تقسیم کی ۔دوسری جانب سمندری طوفان کے باعث پشکان کے دو ماہی گیر زندگی کی بازی ہار گئے ان دنوں جاں بحق ماہی گیروں کے لواحقین کو بھی صوبائی حکومت کی جانب سے امدا دفراہم کی گئی جبکہ طوفان کے باعث معمولی زخمی ہونے والے ماہی گیروں کو بھی علاج کے لیے رقم فراہم کی گئی۔ چیک تقسیم کی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر گوادر کا کہنا تھا کہ جن ماہی گیروں کے نام سروے میں شا مل نہیں کیے گئے وہ اپنا کیس معہ نقصان اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جمع کریں تاکہ انہیں امداد فراہم کی جاسکے۔