الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت گلگت بلتستان کے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ راشن تقسیم

257
الخدمت فائونڈیشن کے تحت گلگت بلتستان کے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجیز تقسیم کیے جارہے ہیں

اسلام آباد)وقائع نگار خصوصی) الخدمت فائونڈیشن کے تحت گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں سردی کی بڑھتی ہوئی شدت اوربرف باری کے باعث متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف کا کام جاری ہے۔ الخدمت فائونڈیشن اس وقت برف باری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں گرم کپڑے، کمبل ، رضائیاں ، خشک اشیا اور دیگر ریلیف کا سامان پہنا رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں اشیائے خوردونوش بھی تقسیم کیے۔الخدمت فائونڈیشن نے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لوگ آگے بڑھیں اور متاثر لوگوں کی امداد کے لیے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کا ساتھ دیں۔