اوتھل پولیس کی کارروائی، 2 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

85

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت اوتھل پولیس نے کاروائی میںبیلہ سے کراچی جانے والی کوچ سے 2ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ۔ بدھ کے روز اوتھل پولیس نے زیروپوائنٹ چیک پوسٹ پر بیلہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ کے خفیہ خانوں سے 2ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ایک ملزم دادو ولد محمد رمضان ساکن حب کو گرفتارکرکے پاکستان کسٹم کے حوالے کردیا۔