امریکہ نے داعش کے خلاف عراقی افواج کے ساتھ مشترکہ فوجی کاروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے عراقی افواج کے ساتھ داعش کے خلاف مشترکہ فوجی کاروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، جنھیں بغداد میں قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پینٹاگون نےعراقی فوج کے ساتھ داعش کے خلاف اپنا تعاون دوبارہ شروع کرنے جارہا ہےجو کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ختم ہوگیا تھا۔
عالم دین مقتدا الصدر کےایک قریبی رہنما جو “سیرون” اتحاد کی حمایت کرتے ہیں، نے انکشاف کیاہے کہ “پی ایم ایف کے سیاسی ونگ” کے فتاح الائنس کے رکن پارلیمنٹ مقتداالصدر اور ہادی العمری کے درمیان معاہدہ طے پایا ہےجس میں داعش کے خلاف مستقبل میں مشترکہ عملی اقدامات کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ نے فضائی حملے کے دوران ہلاک کردیا تھا جس کے بعد عراق اور امریکہ کے مابین مشترکہ فوجی کاروائیاں معطل ہوگئی تھیں۔