الیکشن کمیشن نے 318 وزرا وسینیٹرز کی رکنیت معطل کردی

187

اسلام آباد:وفاقی وزرا سیمت 318 اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ایکشن لیا گیا ہے۔

معطل شدہ ارکان اسمبلی و پارلیمنٹرینز اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے، الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریزکو آگاہ بھی کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل اراکین قومی اسمبلی کے 70 اورسینیٹ کے 12 اراکین کی رکنیت، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ اسمبلی 40، کے پی کے اسمبلی 60 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ممبران کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

معطل اراکین اسمبلی میں وفاقی وزرا فروغ نسیم، فواد چودھری اور نورالحق قادری، طارق بشیر چیمہ، زرتاج گل، عامرلیاقت، عامر کیانی، بھی رکنیت معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔