آئی جی سندھ صوبائی کابینہ کا اعتماد کھو چکے،مرتظی وہاب

250

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ صوبائی کابینہ کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب آئین و قانون کےتابع ہیں اوراس پر عمل کرنا لازم ہے۔

وزیراعظم عمران خان  سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بتایا تھا کہ کابینہ کو آئی جی سندھ کلیم امام پر اعتماد نہیں، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔

مرتظی وہاب نے آئی جی سندھ کو چھٹی پر بھیجنے کی کئی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، پولیس فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت کے 12 واقعات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کچھ غلط ہو گا تو صوبائی حکومت ضرور پوچھے گی، پولیس اختیارات میں آزاد ہے تاہم صوبائی حکومت کو جوابدہ ہے، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی مشاورت سے انہیں واپس بلا سکتا ہے۔

 دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا گیا ہے، یہ موقف درست نہیں ہے۔