یخ بستہ سردی نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا

197

پنجاب اور بالئی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے جبکہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاح ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،سرد ہواؤں نے درجہ حرارت کو نقطہ انجماد سے نیچے گرادیا ہے جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے،وادی زیارت منفی 14 اور کلات منفی 13 پر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شدید سردی کے باعث بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے M2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے لیکر کوٹ سرورانٹر چینج  تک اور موٹر وے M4 گوجرہ سے شور کوٹ تک بند کر دیا گیا ہے، حد نگاہ 25 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث خانیوال سے ملتان تک کے موٹر وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی سردی کے شروع ہوتے ہی شہریوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ نے پریشان کردیا ہے،گھریلو خواتین لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئیں ہیں۔