فیصل واوڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے، مریم اورنگزیب

217

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب تک فیصل واوڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان میں موجود ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیر اعظم عمران خان کے حکم اور ہدایت پر گھٹیا حرکت کی ہے، ان کی حرکت پر عمران خان اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیے۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ فیصل واوڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں موجود ہونا، ٹاک شو اور اینکر پر پابندی لگانے سے مسئلہ کا حل نہیں ہوگا، ‎عمران خان فیصل واوڈا سے وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے فوری استعفیٰ لیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اتنا وقت گزرنے کے باوجود کارروائی نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کے حکم پر یہ حرکت ہوئی ہے اورانہی کے دباؤ پر فیصل واوڈا کی بے نامی جائیداد پر نیب کا کوئی ایکشن اب تک نہیں ہوا۔