بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاق میں وزارت مانگ لی

67

کوئٹہ( آن لائن ) بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے وفاق میں وزارت مانگ لی ،جلد پارٹی صدر جام کمال کی زیر صدارت کوئٹہ میں اجلاس ہوگا، سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی اپنے تحفظات سے آگاہ کریںگے،اجلاس میں وفاق میں وزارت،گیس،بجلی سمیت وفاقی ترقیاتی اسکیموںکے حوالے سے حتمی فیصلے کریںگے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی سے گزشتہ روز وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کو کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے پورا کریں ،ڈیڑھ برس گزر گیا، وفاق میں وزارت اوربلوچستان کے ترقیاتی اسکیموں پر عملدر آمد کیا جائے تاہم حکومتی مذاکراتی ٹیمنے 19 جنوری تک وقت مانگ لیا۔