نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم اور سجاد احمد عباسی کا شمس رضوی کی وفات پرتعزیت

81

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے سینئر صحا فی اور روزنامہ جنگ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر شمس رضوی کی وفات پر ان کے گھر جا کر مر حوم کے بیٹوں اور دیگر لو احقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کی بلندی درجات کیلیے دْعا بھی کی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شمس رضوی کی صحافتی خد مات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔