کوئٹہ‘مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات‘3افراد ہلاک‘18زخمی

67

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ٹریفک اور دیگر حادثات میں3افراد جاںبحقجبکہ خاتون سمیت8 افراد زخمی ہوگئے ۔گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد عبدالولی چوک کے قریب واقع مکان میں کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں2افراد جاںبحق جبکہ 2 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔دریںاثنا ضلع خضدار کے علاقے وہیر میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاںبحق ہوگیاہے جس کا تعلق پیشی کپر سے بتایاجارہاہے، لاش کوقانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔علاوہ ازیںضلع سبی کے علاقے ڈینگڑے کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میںخاتون سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امدادکے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے، مزیدکارروائی جاری ہے ۔
کوئٹہ حادثہ