بلوچستان‘ محکمہ جیل خانہ جات کے2روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام

73

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) وفاقی محتسب، یونیسیف اور محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان کے باہمی اشتراک سے ملک میں زیرحراست بچوں اور خواتین کے حقوق کو مستحکم کرنے کے موضوع پر2 روزہتربیتی پروگرام کا اختتام ہوگیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے نے ملک کے تمام جیلوں میں قانونی ڈیسک بنائے ہیں۔ایسے تربیتی پروگراموں کا مقصد جیل کے عملے کوزیرحراست خواتین اور بچوں کے بنیادی حقوق سے آگاہی پیدا کرنا ہے ،جیل عملے کو چاہیے کہ نشہ آور اشیا کے تدارک کے لیے اپنا اخلاقی و قومی فریضہ سرانجام دے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو موبائل کے بے جا استعمال سے دوررکھیں۔
تربیتی پروگرام