گیس بحران‘کوئٹہ میںشہری سڑکوں پر نکل آئے‘شدید احتجاج

78

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں شدید سردی کے دوران گیس پریشرکی کمی کے خلاف لوگ سراپا احتجاج بن گئے، شہریوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور گیس پریشر درست کرنے کا مطالبہ کیا۔ بی این پی کے تحت سمنگلی روڈ پر ایس ایس جی سی دفتر کے باہر ہونے والےمظاہرے میں اراکین بلوچستان اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر ختم ہوکررہ گیا ہے، گیس نہ ہونے سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ بی این پی کے رہنما کہتے ہیں کہ مسئلے کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ شہر میں گیس پریشر درست نہ کیا گیا توسوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کا گھیراؤکیا جائے گا۔
گیس بحران