بی ائی ایس پی میں بے ضابطگیاں ،سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی شروع

260

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری ملازمین کو 10 روز کی مہلت دے دی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی ائی ایس پی)  میں بے ضابطگیاں کرنے والےسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

حکومت نے  ملوث ملازمین کو  نوکریوں سے برطرف کرتے ہوئے  نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ اپنی بیگمات کے نام  کو فراڈ تریقے سے پروگرام میں اندارج کراکر مستحقین کا حق کھانے پر بھی سوالات اٹھائے  گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے ملازمین کو 10 روز میں جواب جمع کرانے کی ہداہت جاری کردی ہے۔