ریاض: گزشتہ سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں میں سے اکثریت کا تعلق پاکستان سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں قیدیوں کے سرقلم کیے گئے۔ سعودی عرب نے گزشتہ سال 2019 میں بڑی تعداد میں قیدیوں کو پھانسی دی جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے ایک برطانوی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے سعودی عرب نے 2019 میں 184 قیدیوں کے سر قلم کیے جن میں 88 سعودی شہری اور 90 غیر ملکی شامل تھے۔ سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں میں سب سےاکثریت کا تعلق پاکستان سے تھا۔
خیال رہے رواں سال 2020 میں سعودی عرب اب تک 4 قیدیوں کو پھانسی کی سزا دے چکا ہے۔