ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

450

عوام کے لیے روٹی کھانا مشکل، چکی مالکان نے آٹا مزید مہنگا کردیا۔

شہر قائد میں آٹے کی قیمت 65 روپے فی کلو کردی گئی ہے جبکہ چکی کا آٹا 70 روپے فی کلو فروخت کیا جانے لگا ہے۔

کراچی میں10 کلو آٹا 660 سے 700 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے،پچھلے 5 مہینوں میں آٹے کی مسلسل قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 10 کلو آٹا 250 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں بھی چکی آٹا ایسوسی ایشن نے 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آٹے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا ۔