محکمہ کسٹمز کمرشل امپورٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا، ڈاکٹر ندیم میمن

304

پی سی ڈی ایم اے ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،کلکٹر آف کسٹمز

ملک بھر کے کمرشل امپورٹر کی نمائند ہ پی سی ڈی ایم اے کی سفارشات قبول کی جائے، امین یوسف بالاگام والا

کلکٹر آف کسٹمزڈاکٹر محمدندیم میمن نے کمرشل امپورٹرز کودرپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ درآمدی سطح پرمحکمہ کسٹمز درآمدکنندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والاکی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفدسے بات چیت میں کہی۔وفد میںپی سی ڈی ایم اے کے ممبر امجد یعقوب ،محمد ادریس اور محمد صابر بھی شامل تھے۔

کلکٹر آف کسٹمزڈاکٹر محمدندیم میمن نے پی سی ڈی ایم اے کے وفد سے وی بوک سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایسوسی ایشن کے ممبران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ درآمدات میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو اور صنعتوں کو بروقت خام مال کی ترسیل ممکن بنائی جاسکے۔ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والانے کلکٹر آف کسٹمز کو ممبران کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ پی سی ڈی ایم اے ہمیشہ محکمہ کسٹمز کے ساتھ اپنا تعاون پیش کرتی ہے اور گزشتہ30سالوں سے ویلیوایشن پرائس میں معاونت کررہی ہے

درآمدی سطح پر کمرشل امپورٹرز کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کلکٹر آ ف کسٹمز سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ پی سی ڈی ایم اے پاکستان بھر کے کمرشل امپورٹرز کی نمائندگی کرتی ہے اور کراچی میں مرکزی دفتر کے علاوہ لاہور اور فیصل آباد میں بھی ریجنل دفاتر قائم ہیں لہٰذاایسوسی ایشن کی سفارشات کو وی بوک میں مستقل بنیادوں پر قبول کیا جائے اور آئی ڈی کے حوالے سے پی سی ڈی ایم اے ممبران کو سہولت فراہم کی جائے۔