کراچی فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق

190

کراچی: چمڑا چورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے  باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چمڑا چورنگی کے قریب ایک فوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے کچھ ہی دیر میں شدت اختیار کرلی۔ آگ کے باعث فیکٹری میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ فائر بریگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق لانڈھی اور نیپا ہائیڈرنٹس سے متعدد ٹینکروں کے ذریعے پانی پہنچایا جارہا ہے۔