پاکستان کی بنیاد پڑ ھے لکھے معاشرے  پر رکھی جائے گی، وزیر اعظم

245

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران نے کہا کہ نوجوان طبقے کی فلاح وبہبود کے لیے حکومت کام کر رہی ہے جبکہ پاکستان کی بنیاد پڑ ھے لکھے معاشرے  پر رکھی جائے گی۔

 وزیر اعظم عمران  خان کی زر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین عطاالرحمن نے  اعلیٰ تعلیم میں اصلاحاتی ایجنڈے  سے متعلق  تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر کی جانب سے منفی تاثردیا جا رہا ہے کہ حکومت نے تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کی ہے ۔

اس پر  وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی  بجٹ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی ہے جبکہ جوان پروگرام کے تحت 130 عرب روپے پاکستان کی جوان نسل  کی فلاح وبہبود پر  خرچ کیے جائے گیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت تعلیمی  میدان میں ترقی کے لیے مزید رقم بھی فراہم کرے گی  ،پاکستان کی بنیاد پڑ ھے لکھے معاشرے  پر رکھی جائے گی۔انہوں نے نصاب میں تاریخ اور تصوف کو بھی شامل کرنے کی ہدایت جاری کی۔