مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

202

سوات: مینگورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں عنایت اللہ نامی شخص کے بچے اور بیوی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ میتوں اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔