اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خاتون صحافی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت کو دنیا کو دکھا کر صحافی ہونے کافرض نبھایا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خاتون صافی کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ راناایوب نے مودی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب اچھاہےکےجھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے۔سری نگرمیں پھیلے خوف کےسناٹے اور سنسان سڑکوں کی حقیقت پوری دنیا کو دکھائی ہے۔
بہادر لوگوں کا ظلمت اور جبر کےخلاف آواز حق بلند کرنا اور اسے للکارنا تاریخ کا ہمیشہ سے روشن اور یادگار باب رہا ہے۔ بھارتی مسلمان خاتون صحافی رانا ایوب نے جس دلیری سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دئیے، وہ لائق تحسین ہے۔
3/1 pic.twitter.com/1ETwriKhMG— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 17, 2020
انہوں نے کہا کہ نڈر خاتون صحافی نے مودی کے فاشسٹ ایجنڈے اور بربریت کو بے نقاب کردیا۔جیل میں تبدیل ہونے والی مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون، لینڈ لائن اور ذرائع ابلاغ کی پابندی ہے۔ ایسے میں ایک صحافی کا فرض نبھانا پروفیشنل ازم اور جرات کی عظیم مثال ہے۔