12ارب یوزر آئی ڈیز اور پاس ورڈ فروخت کرنے کی کوشش ناکام

244

نیدرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں دو افراد کوسوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس کے 12ارب یوزر آئی ڈیز اور پاس ورڈ آن لائن فروخت کرنے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

22 سالہ شخص کومشرقی ڈچ شہر آرنہم میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب مقامی پولیس کو ایف بی آئی ، جرمن پولیس اور ڈچ سائبر کرائم یونٹ کی طرف سے اطلاع دی گئی جبکہ دوسرے  شخص کو شمالی آئرلینڈ میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے دو نوں کے گھروں پر چھاپے مارے جن میں ایسے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ ملے جن کے استعمال سے ملزمان  لنکڈن اور وی لیک انفو جیسی دیگر سوشل ویب سائٹس سے صارفین کے نام اور ان کے پاس ورڈز چرایا کرتے تھے۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملزمان چوری شدہ اسنادکی فروخت سے اب تک000،261ڈالرز کما چکے ہیں۔