کوئٹہ: دھماکوں اور سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد زخمی

94

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں گیس لیکج، دھماکوں اور سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فقیر محمد روڈ پر ایک دکان میں گیس کا سلنڈر پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ارباب گلی سریاب روڈ پر رات گئے گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں مریم بی بی اور اس کی 2 سالہ بیٹی بی بی صائمہ زخمی ہوگئی ۔ طوغی روڈ پرکیقباد کے علاقے میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے ایک شخص محمد شارق ولد عبدالطیف زخمی ہوگیا۔
گیس سلنڈر دھماکا