کوئٹہ میں گیس لیکیج اور سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد شدید زخمی

97

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکوں اور سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فقیر محمد روڈ پر ایک دکان میں گیس کا سلنڈر پھٹ گیا ۔جس کے نتیجے میں تین افراد مولا داد ،معرالدین اور عطاء اللہ جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ ارباب گلی سریاب روڈ پر رات گئے گیس لیکیج کے باعث دھما کا کے نتیجے میں مریم بی بی اور اس کی دو سالہ بیٹی بی بی صائمہ زخمی ہو گئیں ۔ طوغی روڈ پرکیقبادکے علاقے میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں ایک شخص محمد شارق ولد عبد الطیف زخمی ہو گیا ،تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے رواں سال اب تک گیس لیکج کے باعث دھماکوں اور دم گھٹ کر 12 افراد جاں بحق اور 13 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔