ضلع پشین میں فائرنگ،پولیس اہلکارز خمی

95

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع پشین میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکار محمد ظفر ولد حاجی راز محمد پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ جسے سول اسپتال پشین میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا ۔پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے ۔