گلشن بلاک 5 میں آتشزدگی:خاتون جھلس کر جاں بحق

203

کراچی کے علاقے گلشن بلاک 5 میں آتشزدگی سے خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گراؤنڈ فلور پر لگی،فائر اسٹیشن حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ مل کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی انڈسٹریل ایریا میں فوم کی فیکٹری میں بھی گیس لیکج کی وجہ سے ایک مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگیا تھا۔