نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند، مریم اورنگزیب

225

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند ہوگئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند ہوگئے ہیں اورعوام لنگر سے روٹی کھائیں؟

یہ بھی پڑھیں: کے پی میں نان بائیوں نے تندور بند کرنے کا اعلان کردیا

‎ترجمان (ن) لیگ نے ملک میں آٹے کے بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ15  روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے، مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مہنگائی 14 فیصد، ترقی آدھی اور آپ روز کون سے ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب 16 ماہ  پہلے اگر ایک خودکشی ہو جاتی تو کڑوڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے۔