کبوتر چوری الزام : 3 نوجونوں پر بدترین تشدد

205

شکار پور: تحصیل گڑھی یاسین کے بااثر افراد نے کبوتر چوری کرنے کے الزام پر 3 نوجونوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بااثر افراد نے تینوں بچوں کو پکڑ کر فارم پاؤس منتقل کر کے بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، نوجونوں پر ڈنڈوں،گھوسوں اور لاتوں کی بارش کردی جبکہ سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے،بااثر افراد کی جانب سے بچوں کے والدین سے 20 ہزار جرمانے کے عوض بچوں کو رہا کیا گیا۔

با اثر افراد نے بچوں پر تشدد کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی،ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود پولیس حکام کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی جبکہ متاثرین نے اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا ہے۔