واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اپنے الفاظ کے چناؤ کا درست استعمال کریں۔
ساماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حال ہی میں امریکا اور یورپ کے خلاف غلط باتیں کہیں ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی معیشت تباہی سے دوچار ہورہی ہے جبکہ لوگ پریشان ہیں،اس لیے خامنہ ای کو اپنے باتوں پر محتاط رہنا چاہیے۔
The so-called “Supreme Leader” of Iran, who has not been so Supreme lately, had some nasty things to say about the United States and Europe. Their economy is crashing, and their people are suffering. He should be very careful with his words!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 17, 2020
خیال رہے کہ ایرانی فورس القدس کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے انتقامی حملے کو امریکا اور بیرونی قوتوں کے منہ پر طانچہ قرار دیا تھا۔