بھارتی فوج کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی شہری آبادی پر حملہ

75

مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فوج کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی شہری آبادی پر حملہ۔ ہفتے کے روز آزاد کشمیر کے کوٹ کٹہرا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گھروں کو نقصان پہنچا، ایک بزرگ خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شر پسند اور بلااشتعال کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے سیکٹر کوٹ کٹہرا میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گھروں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ اس دوران ایک بزرگ خاتون بھی شدید زخمی ہوئی۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد بھارتی فوج کی توپیں اور بندوقیں خاموش ہو گئیں۔