بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا

183

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا، صوبے کے کچھ علاقوں میں 20تا 22جنوری تک شدید برفباری اور بارش ہوگی، رواں برس موسم سرما طویل بھی ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ صوبہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے۔ اس نئے سلسلے کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں میں 20 تا 22 جنوری طوفانی بارشیں اور برفباری ہوگی۔بارشوں اور برفباری کے اس نئے سلسلے کے باعث صوبے میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کی بھی توقع ہے۔