بلوچستان میں دو مختلف حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق، چار زخمی

48

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں دو مختلف حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق، چار زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل ٹرالر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے میں چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کردیا گیا۔